گوجرانوالہ :نوشہرہ ورکاں کے علاقے شاہین آباد میں ایک شخص نے اپنے بچے کے سامنے بیوی کو بجلی کے جھٹکے دیکر جان سے ماردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کرنے کے بعد شواہد جمع کرنے شروع کردیئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو کرنٹ لگایا جس کے بعد خاتون ہلاک ہوگئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اپنے بچے کے ساتھ کہیں جارہی تھی جب اس کے شوہر نے اس پر حملہ کیا اور اسے رسی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے مقتولہ کوکرسی سے باندھا اور پھر اسے بجلی کے جھٹکے دیئے۔