ملزم گلی میں کھیلتی 3سالہ معصوم بچی کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں پیش آیا۔ سرقہ بالجبر کی سفاکانہ واردات میں ملزم نے گلی میں کھیلتی ہوئی 3 سالہ معصوم بچی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گلی میں کھیلتی معصوم بچی پر مبینہ طور پر نوجوان کا حملہ
ملزم معصوم بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار،
فوٹیج میں بچی درد سے چیختی چلاتی گھر کی طرف جاتی اور ملزم کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے pic.twitter.com/JqkJo0EkHj
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) January 20, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم تیزی سے گلی سے گزر رہا ہے جبکہ اس کے پیچھے پیچھے معصوم بچی درد سے روتی اور چلاتی ہے جس نے اپنا ایک ہاتھ کان پر رکھا ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کے والد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو ملزم کا پتہ چلا کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے گا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








