منگنی پر موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منال خان نے پستائی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ احسن محسن نے سفید رنگ کے جوڑے پر سفید کی کورٹ پہنا تھا۔
منگنی کے موقع پر اداکارہ کنزہ ہاشمی ، سارہ علی خان اور صبور علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ منال خان نے دو روز قبل اپنی منگی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، دونوں نے شادی کارڈ کی ایک ہی تصویر 2 الگ کیپشنز کے ساتھ شیئرکی، منال نے کیپشن میں لکھا “آپ سب مدعو ہیں”۔
منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی، یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کا اظہار کیا تھا۔