منشا پاشا کی نصیرالدین شاہ پر شدید تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

منشا پاشا کی نصیرالدین شاہ پر شدید تنقید
منشا پاشا کی نصیرالدین شاہ پر شدید تنقید

اداکارہ منشا پاشا نے پاکستان میں سندھی زبان کی حیثیت کے بارے میں جھوٹے دعوے کرنے پر بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نصیر الدین شاہ کا ایک کلپ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اردو، بلوچی، سرائیکی اور پشتو زبانیں ہیں لیکن ملک میں اب سندھی نہیں بولی جاتی۔

اس تبصرے کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ وہ نصیر الدین شاہ کے تبصرے سے متفق نہیں ہیں کیونکہ وہ سندھی بولنے والی پاکستانی ہیں۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

اداکارہ نے ٹوئٹر پر لکھا،ایک قابل فخر سندھی کے طور پر جو اپنے گھر کی زبان بولتی ہے، میں نصیر الدین شاہ کے دعوے سے اختلاف اور اس بات کی مذمت کرتی ہوں۔

Related Posts