عمران خان کا کھیل ختم، منظور وسان کی کون سی پیشگوئی سچی نکلی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان اور منظور وسان
(فوٹو: دی نیوز)

کراچی: منظور وسان نے آج سے ٹھیک 1 سال قبل مئی 2023 میں پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کا کھیل بظاہر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ ان کے پاس وقت تھا لیکن ضائع ہوگیا۔ منظور وسان نے مزید پیشگوئیاں بھی کیں۔

اپنے 1سال قبل جاری کردہ بیان میں منظور وسان نے کہا کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک ہوگا، آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہوگا۔ پی ڈی ایم حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرے اور 8 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے، تاہم انتخابات 8 فروری کو ہوئے تھے۔

مئی 2023 کے دوران منظور وسان کا کہنا تھاکہ اس وقت انتخابات ناممکن لگ رہے ہیں۔ مخلوط حکومت اقتدار میں آسکتی ہے یا قانون میں ترامیم کرکے انتخابات کو ایک سال کیلئے ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔ ان کی پیشگوئی کہ اقتدار مخلوط حکومت کو ملے گا، درست ثابت ہوئی۔

حکومت اتنی مخلوط تھی کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں نواز شریف کی جگہ وزارتِ عظمیٰ شہباز شریف نے سنبھالی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بنا دیا گیا۔ بعد ازاں انوار الحق کاکڑ وزیراعظم بنے جس کے بعد شہباز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم بنا دیا گیا۔ عمران خان کے بعد آنے والی ہر حکومت کو مخلوط قرار دیا جاسکتا ہے۔

Related Posts