تحفظ ناموس رسالت محاذ کے تحت ناموس قرآن، اہلبیت و صحابہ مارچ

تازہ ترین

تازہ ترین

 تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب سے ایوان وزیر اعلیٰ تک تحفظ ناموس قرآن، اہلبیت و صحابہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

مارچ کی قیادت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کی، جس میں پیر رضائے مصطفی نقشبندی، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مولانا محمد علی نقشبندی سمیت مختلف مدارس کے ناظمین، طلبہ اور علماء و مشائخ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیلنجز کا سامنا، خود کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔میرا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سویڈن میں عیدالاضحیٰ کے دن قرآن مجید جلائے جانا بدترین دہشت گردی ہے، حکومت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی حکومتیں سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کریں۔

مولانا رضائے مصطفٰے نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توہین کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائے، جبکہ بین المسالک ہم آہنگی کیلئے حکومت پنجاب اور دیگر حکومتوں کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Related Posts