مردان میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد لاک ڈائون کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

2 coronavirus cases detected in Rawalpindi

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پہلی ہلاکت کے بعد یونین کونسل مانگا کو حکام نے غیر معینہ مدت تک لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

مردان کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل مانگا کے پورے علاقہ کو لاک ڈائون کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں سندھ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، کریانہ اسٹورز، فارمیسی کھلے رکھنے کا فیصلہ

دریں اثنا ضلع ہری پور میں ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 22 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا۔ تاہم ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونا باقی ہے۔ ان افراد کو خان ​​پور ریسٹ ہاؤس سے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts