فیملی کے ساتھ اپنی ہی فلم دیکھ کر مارگٹ روبی کو شرمناک مناظر پر کونسی قیمت چکانی پڑی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Margot Robbie's Brother Didn't Speak To Her For Three Months After Wolf Of Wall Street Nude Scene

اداکارہ مارگٹ روبی نے کہا ہے کہ بھائی نے ولف آف وال اسٹریٹ کے عریاں منظر کے بعد تین ماہ تک اس سے بات نہیں کی۔

2013 میں ریلیز ہونیوالی اس فلم میں کئی جنسی مناظر پیش کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے روبی کے اہل خانہ کے لیے یہ دیکھنا تھوڑا سا عجیب تھا۔

اسکرین ٹائم پوڈ کاسٹ کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ دراصل اپنے خاندان کے ساتھ فلم دیکھنے بیٹھی تھی۔

اداکارہ مارگٹ روبی نے کہا کہ فیملی کے ساتھ فلم دیکھنے کے دوران لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ کچھ ایسے مناظر تھے جن کی وجہ سے ہمیں پریشانی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائیوں میں سے ایک اس کو دیکھ کر اتنا حیران ہوا کہ اس نے تین ماہ تک اس سے بات کرنے سے گریز کیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ لمحہ بہت تکلیف دہ تھا۔

مارگٹ روبی کاکہنا ہے کہ میں نے پہلے فلم میں عریاں مناظر کرنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا تاہم مینیجر نے میری حوصلہ افزائی کی۔

دی ٹیلی گراف کے ساتھ 2014 کے ایک انٹرویو میں مارگٹ روبی نے بتایا تھا کہ ڈائریکٹر مارٹن سکورسیز نے اسے منظر کے دوران اپنی شائستگی کو برقرار رکھنے کا موقع فراہم کیا تھا لیکن عریانیت شرمناک ہے، اگر ایک لڑکی اپنا ٹاپ اتار دے تو یہ مشکل ہوسکتا ہے۔

Related Posts