ناانصافی کا دور ختم، ملک میں خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ، صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب
عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ، صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ناانصافی کا دور ختم ہوگیا، ملک میں اب خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کے اعلان پر وزیرِ اطلاعات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  تقریب کے انعقاد پر پی ایف یو جے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

سمندری طوفان کی کراچی سے دوری مزید کم ہوگئی

تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آج ملک کو نفرت اور انتشار کی نہیں، بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ اتحادی حکومت کسی صحافی پر ظلم و تشدد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ پیمرا کے قانون میں پہلی بار کونسل آف کمپلین کا آغاز کیا گیا ہے۔

خطاب کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں پارلیمنٹ کے دروازے صحافیوں کیلئے بند تھے۔ آزادئ صحافت پر مکمل پابندی عائد کی گئی، تاہم کسی نے آج تک حساس تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔ عمران خان کے 4 سالہ دور میں میڈیا پر پابندیاں لگیں۔

انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کا فیصلہ ہوا تو ہم نے ایک پتہ تک نہیں توڑا، یہاں جی ایچ کیو اور شہداء کی یادگاریں نشانہ بنائی گئیں۔ میڈیا ورکرز کی کم از کم تنخواہ 35ہزار کرنے کے احکامات متعلقہ فورم کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔ 

 

Related Posts