اداکارہ طوائف نہیں ہوتی، مریم نفیس نے چند گھنٹے ملاقات کیلئے لاکھوں کی پیشکش ٹھکرادی

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ طوائف نہیں ہوتی، مریم نفیس نے چند گھنٹے ملاقات کیلئے لاکھوں کی پیشکش ٹھکرادی
اداکارہ طوائف نہیں ہوتی، مریم نفیس نے چند گھنٹے ملاقات کیلئے لاکھوں کی پیشکش ٹھکرادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے چند گھنٹے ملاقات کیلئے لاکھوں روپے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ طوائف نہیں ہوتی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے معروف اداکارہ مریم نفیس کو اپنے ایک دوست سے چند گھنٹوں کی ملاقات کے عوض 3 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ مریم نفیس نے واضح کیا کہ کسی شخص کو اداکاری کے پیشے کی توہین کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں اور کہا کہ میں چاہتی ہوں ایسی پیشکشیں بند ہوجائیں۔

چند گھنٹوں کی ملاقات کے عوض 3 لاکھ روپے کی گھٹیا پیشکش مسترد کرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ پیشکش کرنے والے بیوقوفوں کے اس طرح سوچنے کا ذمہ دار کون ہے اور کون پیشکش قبول کرتا ہے، تاہم مجھے یہ ہرگزقبول نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

اداکاری کے پیشے کی عزت و توقیر سے متعلق اپنے بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ میں اور میری معزز ساتھی اداکارائیں روزانہ  دن کے 12 گھنٹے اور زیادہ وقت بھی عزت و احترام کے ساتھ کام کرتی ہیں اور اس قسم کی ذہنیت کو مسترد کرتی ہیں۔

مریم نفیس نے کہا کہ ہم لوگ پڑھے لکھے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور شوبز کی دنیا میں اپنا نام اور مقام پیدا کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔ کسی بھی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ہماری بے عزتی یا توہین کرے۔ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی مریم نفیس کا ساتھ دیتے ہوئے ان کے پیشے کو عزت و احترام سے نوازا۔ مداحوں نے اداکارہ کو بہادر اور بے باک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھٹیا ذہنیت کے حامل افراد ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی سے شادی کر لی

Related Posts