مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق ٹوئٹ پر معذرت کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق ٹوئٹ پر معذرت کرلی
مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق ٹوئٹ پر معذرت کرلی

لاہور: پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کے بعد کئے گئے اپنے ٹوئٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے معذرت کرلی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ایک نامناسب ٹوئٹ پر جواب دیا،مریم نواز کو صحافیوں اور صارفین نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے اور خاموش رہنے کا کہا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بظاہر اپنے حامی کی جانب سے صحافی ارشد شریف کے حوالے سے کی گئی نامناسب ٹوئٹ پر لکھا کہ مجھے یہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اچھا محسوس نہیں ہورہا، لیکن یہ انسانوں کے لیے سبق ہے جس سے ہم سب کو سمجھ لینا چاہیے۔

صحافیوں اور دیگر کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے اس بیان پر ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

ن لیگ کی نائب صدر کو ان کے مخالفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معروف صحافیوں نے بھی انہیں مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر زور دیا۔

مریم نواز نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے لکھا کہ میں ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ان کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ کبھی نہیں تھا، اس تکلیف سے کبھی کسی کو نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔

Related Posts