مریم نواز نے والد کے دورہ سعودی عرب کی تشہیر کیلئے جعلی خبر شیئر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے والد نواز شریف کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کی جو کہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔

مریم نواز نے ’حرمین شریفین‘ نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر کو ری ٹویٹ کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نواز شریف مسجد الحرام میں عمرہ کر رہے ہیں۔ تاہم بعد میں یہ اکاؤنٹ جعلی پایا گیا جس کا مساجد سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

Image

مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹ ایک پاکستانی شہری محمد جبران چلارہا تھا، جو کہ اس کے علاوہ theholymosques’ کے نام سے ایک اور جعلی اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔

Image

یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بعد میں نقالی کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

Image

Image

Related Posts