مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز سعودی ایئر لائن ایس وی 739 سے رات ساڑھے 2 بجے جدہ روانہ ہوئیں، کیپٹن (ر) محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان، چوہدری منیر، راحیل منیر، شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

مریم نواز نے سعودی عرب روانگی سے قبل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’اللہ حافظ‘ تحریر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے سپریم کورٹ کو بطور ادارہ ختم کرنے کی کوشش کی۔ فواد چوہدری

مریم نواز سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے والد سے بھی ملاقات کریں گی۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کےخصوصی مہمان ہوں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم اور نواز شریف سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔

Related Posts