مریم نواز کی ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کی افواہوں کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کی سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانون پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا کہ قوانین کے نفاذ میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی کہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم نامہ جاری نہیں ہوا اور جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتال پر جانے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات کیے اور ٹریفک آرڈیننس عارضی طور پر معطل کرنے اور جرمانوں سے استثنیٰ کا بھی اعلان کیا، جس کے بعد چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی کی جانب سے ہڑتال ختم کردی گئی۔

ہڑتال کے اختتام کے اعلان کے بعد مریم اورنگزیب کا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے واضح کیاکہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری نہیں ہوا، اس پر عصمت اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں کوئی ابہام ہوا تو اس کا جائزہ لیں گے۔

تاہم منی مزدا ایسوسی ایشن آف پاکستان کی قیادت نے ٹریفک آرڈیننس کی معطلی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے گزشتہ روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے خلاف ہڑتال کی تھی جس پر عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts