“نامحرم” کے ساتھ پرجوش انداز میں ہاتھ ملانے پر مریم نواز شدید تنقید کی زد میں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ریڈ اٹ

ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مخالفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں اور اس بار ان کے غیر محرم کے ساتھ ہاتھ ملانے کو ہدف بنالیا گیا ہے۔

ویسے تو گاہے بگاہے مریم نواز کو ان کے مخالفین تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، لیکن اس بار پاکستان کے دورے کیلئے آئے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ان کے سفارتی مصافحے نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے مریم نواز اور امارات کے صدر کے مصحافے کی تصویر سامنے آنے پر طوفان برپا کردیا ہے۔

مخالفین نے اس معمول کے سفارتی اشارے اور بین الاقوامی تعلقات میں ایک معیاری پروٹوکول کو مریم نواز کی ساکھ کمزور کرنے کے لیے ایک ہتھیار بنالیا ہے۔

مریم نواز کی شیخ زید بن النہیان کے ساتھ مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر کئی طرح کے تبصرے دیکھنے کو ملے۔

طارق متین نامی صارف نے لکھا کہ ’جب آپ اہم عہدے پر ہوں تو مرد و خواتین دنیا بھر میں مصافحہ کرتے ہیں اور میں اسے دنیاوی اعتبار سے قابل قبول بھی مانتا ہوں، مگر مریم نواز صاحبہ وہ ہیں جن کو نیب افسران کے سامنے تفتیش کے لیے پیشی پر محرم نا محرم کے مسائل یاد آتے تھے‘۔

 

 

بظاہر پی ٹی آئی کی ایک حامی فاطمہ نے مریم نواز کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں مریم نواز کہتی نظر آئیں کہ ’میرا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے، یہ چیز میرے خون میں شامل ہے، دین سے محبت اسلام سے محبت میرے خون میں شامل ہے، دین کے جو احکامات ہیں ان کی پابندی کرنا میرے خون میں شامل ہے میری تربیت میں شامل ہے‘۔

 

 

احمد حسین بوبک نامی صارف نے عمران ریاض خان کے حوالے سے لکھا کہ ’بادشاہ کے ساتھ مریم نواز نے Hand Hug کیا ہے، یہ وہ ہے جو نیب میں پیش نہیں ہوتی تھی، کہتے تھے وہاں نامحرم ہیں، یہ لوگ بہروپیے ہیں، اپنی مرضی سے بھیس بدل کر لبرل ہو جاتے ہیں جہاں جاتے ہیں ویسے ہو جاتے ہیں‘۔

 

 

 

Related Posts