مریم نواز کے اسکول لنچ پروگرام سے بھارت میں تہلکہ! بھارتی شہری نے مودی کے ناقص میلز کی حقیقت بے نقاب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو باعزت طریقے سے لنچ فراہم کرنے کے اقدامات بھارت میں بھی سرخیوں میں ہیں جبکہ بھارتی سماجی و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اسے سراہا بھی جا رہا ہے۔

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے حامی سماجی کارکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پاکستان اور بھارت کے اسکول بچوں کے لنچ کے مناظر کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے زبردست موازنہ کیا۔

تیجیسوی پرکاش نامی اس سماجی کارکن نے مدھیہ پردیش، بھارت کے اسکولوں میں بچوں کے لنچ کھانے کے مناظر کو پاکستان کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کے ساتھ پیش کیا اور کہا کہ مودی حکومت کے دور میں بھارت کے بچے درمیانی کھانے (Mid-Day Meals) میں بھی پاکستان سے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بڑے بڑے دعوے کرتا ہے کہ وہ چین جیسے ممالک سے مقابلہ کر سکتا ہے لیکن حقیقت میں بنیادی ضروریات میں پیچھے ہے۔

یہ ویڈیوز اور تبصرے بھارتی صارفین میں شدید شرمندگی اور سوالات کو جنم دے رہے ہیں خاص طور پر بچوں کی بنیادی ضروریات کے معاملے پر۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کے تحت تقریباً 10,000 سرکاری اسکولوں کے بچوں کو روزانہ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ کھانے ماہرینِ غذائیت کی نگرانی میں تیار کیے گئے ہیں اور بچوں کی بڑھتی عمر اور توانائی کی ضروریات کے مطابق ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بچوں کیلئے ایسے سوچتی ہوں جیسے ایک ماں سوچتی ہے اور یہ بچے میرے لئے وی آئی پیز ہیں۔

Related Posts