مریم نواز کا لاہور میں بلند و بالا مجسمہ زیر تعمیر؟ عظمیٰ بخاری نے حقیقت واضح کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرر ہی ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک بہت بڑا مجسمہ زیرِ تعمیر دکھایا جا رہا ہے جس سے صارفین میں تاثر پایا جا رہا ہے کہ شاید حکومت پنجاب کی جانب سے یہ مجسمہ تیار کیا جا رہا ہے جس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے پر ویڈیو شیئر کی جس میں مریم نواز شریف کا ایک بلند و بالا مجسمہ ایک مصروف چوراہے پر دکھائی دے رہا تھا۔

ویڈیو کے ساتھ اردو میں کیپشن دیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شاہکار مجسمہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے تاہم حقیقت میں یہ دعویٰ مکمل طور پر ببے بنیاد ہے.

در حقیقت یہ ویڈیو آرٹیفیشل انتیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے جس کا حقیق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حقائق کیا ہیں؟

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے تصدیق کی کہ ویڈیو جعلی اور اے آئی جنریٹڈ ہے۔

Related Posts