مریم کے والد کرپشن کے حوالے سے عالمی دنیا میں جانے جاتے ہیں، شہباز گِل

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل
اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ غریب عوام کو لوٹ کر شہنشاہیت کرنے والے آج مفرور اشتہاری ہیں۔

مریم صفدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ناجائز خاندانی دولت بچانے کیلئے سرٹیفائیڈ جعلساز جمہوریت کے بھاشن دے رہی ہیں۔غریب عوام کو لوٹ کر شہنشاہیت کرنے والے آج مفرور اشتہاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ناجائز خاندانی دولت بچانے کیلئے سرٹیفائیڈ جعلساز جمہوریت کے بھاشن دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے والد پرچیاں پڑھ کر ملک کا نام ڈبوتے رہے، انکے والد کرپشن کے حوالے سے عالمی دنیا میں جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیلئے ایوان کو استعمال کرنے والے جمہوریت اور جمہور کی بات کرتے ہوئے شرم کرے،خاندانی سیاست اور شہنشاہیت کو جمہوریت کے ورق میں لپیٹ کر پیش کرنا منافقت ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مریم کا بلوچستان میں آرمی کے جوانوں کی شہادت کو گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ مریم اور انکے حواری ایسے کسی واقعے کے منتظر رہتے ہیں تاکہ سیاست کر سکیں۔

مزید پڑھیں: نور الحق قادری کا وزیر اعظم سے عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ملک و قوم کے خلاف دشمنوں کے ایجنڈے کا پرچار کرنے والے کم ظرفوں کو اللّٰہ ہدایت دے۔ عمران خان کرپٹ شریف برادران سمیت تمام ڈاکوؤں کیلئے ڈراؤنا خواب ہیں۔

Related Posts