ایران کے شہر بندر عباس میں شاہد رجائی بندرگاہ پر ہفتے کی صبح ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دوسرے صوبوں میں سنی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے سے کافی نقصان پہنچا، درجنوں گاڑیوں اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ہرمزگان ایمرجنسی سروسز کے مطابق، ابتدائی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد کم از کم 281 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہرمزگان ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مختار صلاحشور نے اس مقام پر ریپڈ ریسپانس ٹیموں کی تعیناتی کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ “ہماری ٹیمیں اس وقت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور ہنگامی امداد فراہم کر رہی ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی وجہ نامعلوم ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ بندر عباس اور جزیرہ قشم میں سنا گیا۔
مقامی حکام نے ابھی تک ایران کی سب سے بڑی کنٹینر بندرگاہ پر ہونے والے واقعے کے بارے میں سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








