کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے مل ایریا میں ایک گودام میں آگ لگ گئی۔
واقعہ شفیق موڑ پر پیش آیا، جہاں ہیلمٹ، تھرماپول اور گتے کے گودام میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
گودام میں بڑی تعداد میں ہیلمٹ، تھرماپول فوم اور گتا موجود تھا۔ گودام کے بڑے حصے میں آگ لگی۔
اطلاع ملنے پر فوری طور پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








