لاہور دھماکے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، معید یوسف

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور دھماکے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، معید یوسف
لاہور دھماکے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، معید یوسف

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے اس کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ دھماکے کے روز ہی ہمارے اداروں پر سائبر حملے بھی کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور آئی جی پنجاب انغام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں گرفتار ماسٹر مائند کو تعلق بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی را سے ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان پہلے بھی کئی بار اس بات کا برملا اظہار کرچکا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ پچھلے سال ہم نے عالمی دنیا کو بھارت کے خلاف ڈوزیئر بھی دیا تھا۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ڈوزیئر میں ہم نے تصاویر دیں بینک اکاؤنٹس دیے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، تاہم اس دفعہ جو کارروائیاں ہوئیں اور جو شواہد ملے ہیں وہ اتنے مضبوط ہیں کہ اگر اس پر بھی دنیا خاموش رہی تو پھر سمجھا جائے گا کہ دنیا امن نہیں چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ماسٹر مائنڈ ہے اس کا تعلق ہمیں بالکل واضح طور پر معلوم ہے، وہ بھارت کا شہری ہے، بھارت میں رہتا ہے اور را سے اس کا بالکل واضح طور پر تعلق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور دھماکے میں  براہ راست بھارت ملوث تھا، بھارتی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔

یاد رہے کہ 24 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

Related Posts