ماڈل و اداکارہ متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران پاکستان میں پھیلتی بے راہ روی اور فحاشی اور عریانی کا شکوہ کیا ہے۔
پوڈ کاسٹ میں دوران گفتگو متھیرا کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ انتہائی ایڈوانس ہو چکا ہے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہیں، ناجائز تعلقات عام ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔
اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک تھیں، پوڈ کاسٹ میں انہوں نے شادی، تعلقات اور سماج میں پھیلنے والی بے راہ روی پر کھل کر بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ پاکستانی سماج میں شادیاں بھی کاروباری معاہدوں کی طرح ہو رہی ہیں اور والدین بھی پیسہ اور حیثیت دیکھ کر رشتوں کو اہمیت دینے لگے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








