سندھ حکومت کی سختی کام نہ آئی، کراچی میں میٹرک کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل آؤٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

میٹرک کا امتحان

کراچی میں سندھ حکومت کی سختی کام نہ آئی، میٹرک کا حیاتیات (بائیولوجی) کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل آؤٹ ہوگیا، بلکہ پیپر میں کیے گئے سوالات کے جوابات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نالائق طلبہ کی موجیں جبکہ قابل طلبہ کے مستقبل پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے۔ ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے جاری امتحانات کے متعلق میٹرک بورڈ انتظامیہ اور سندھ حکومت کے دعوے اور سختی دھری کی دھری رہ گئی۔

کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ

دسویں جماعت کا بائیولوجی پیپر امتحان سے 30 منٹ قبل آؤت ہونے کے ساتھ ہی پرچے میں شامل سوالات کے جوابات سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کو پیپر دینے سے قبل پرچہ آؤٹ ہونے کی خبر نے تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس سے قبل نویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا مارننگ شفٹ کا پیپر بھی آؤٹ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اپریل 2026 سے شروع  کرنے کے فیصلے کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے نقل کی روک تھام کیلئے جدید سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

مارچ کے دوران  وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت سندھ بھر میں امتحانات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس میں  نقل کی روک تھام کیلئے جدید واٹر مارکنگ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پیپر آؤٹ کرنے والوں کا فوری سراغ لگایا جاسکے گا۔

صوبائی حکومت نے امتحانی مراکز، بورڈ ویجیلنس ٹیموں کی سخت نگرانی کیلئے صوبائی سطح پر شکایتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔  اس دوران امتحانی مراکز کی حفاظت، فرنیچر، پینے کا پانی، نقل کی روک تھام اور دیگر بنیادی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Posts