اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہی ہوتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کے حوالے سے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہئے۔ آٹا اور چینی کے بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکا نام نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








