قوم کی دعاؤں سے مولاناطارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب، ٹیسٹ منفی آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا طارق جمیل کے روڈ حادثے کی خبریں جھوٹی قرار
مولانا طارق جمیل کے روڈ حادثے کی خبریں جھوٹی قرار

کراچی: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ،مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 13 دسمبر کو مذہبی اسکالر کا کورونا وائرس مثبت آیاتھا، ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے بیمار ہیں جبکہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے تمام عقیدت مندوں سے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں لگ بھگ 86 مزید افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 24 گھنٹوں کے لئے اموات کی کل تعداد 9250 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک میں 3179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ان کی تعداد 454673 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن جمہوری حکومت کو ہٹانے کیلئے فوج پر دباؤ ڈال رہی ہے، وزیر اعظم

Related Posts