افغانستان کے صوبے ہرات کی مرکزی جامع مسجد کے دروازے پر زوردار دھماکے میں افغانستان کے نامور مذہبی اسکالر اور فارسی زبان کے معروف ومقبول عوامی خطیب مولوی مجیب الرحمن انصاری اپنے محافظوں اور نمازیوں سمیت شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد کے دروازے پر اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب معروف مذہبی اسکالر محیب الرحمان انصاری اپنے محافظوں کے ہمراہ وہاں پہنچے تھے۔ مسجد میں نماز جمعہ کی تیاریاں کی جا رہی تھیں اور نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور طالبان فورسز نے جائے وقوع کا محاصرہ کرلیا۔ ریسکیو ادارے نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ مولوی مجیب الرحمن انصاری طالبان کے حامی اور داعش کے شدید ناقد تھے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








