پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے عالمی عرب ایوارڈ جیت لیا جس پر مداحوں، ساتھی اداکاروں اور معروف شخصیات نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اداکارہ مایا علی نے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) جیتا جس کی تقریب گزشتہ روز دبئی میں منعقد ہوئی۔
ہر سال عرب اداکار، ماڈلز اور شوبز کے شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات کو ڈیفا ایوارڈز دئیے جاتے ہیں۔ قبل ازیں یہ ایوارڈ سجل علی اور ماہرہ خان کوبھی دیا گیا تھا۔
تقسیمِ اعزازات کی تقریب متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 5نومبر کی شب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں نے ایوارڈ وصولی کے ساتھ ساتھ گانے بھی گائے اور شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
اداکارہ مایا علی نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بطور فنکار ہی نہیں بلکہ بطور ایک قابلِ فخر پاکستانی اعزاز کی بات ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








