سنا ہے بڑی ترقی ہو رہی ہے، میئر کراچی ترقیاتی کام دیکھنے لاہور پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ترقیاتی کام دیکھنے کیلئے لاہور پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ لاہور کا کام دیکھنے آیا ہوں۔

میئر کراچی نے کہا کہ کارپوریشن اور واسا کے درمیان ایم او یو سائن کرنا چاہتے ہیں، کراچی کا لاہور سے تقابل کرنے سے لڑائی جھگڑا ہوتا ہے، ہم سیاسی کشمکش میں کراچی لاہور کی لڑائی دکھا کر ملک کی خدمت نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے مثبت امیج کو دکھانے کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کو پالتا نہیں لیکن کمرشل دارالخلافہ ہے۔

Related Posts