نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میئر جاں بحق! شہر میں ہلچل؛ سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

Youth opens fire after cafe staff intervene in woman ‘harassment’
(فوٹو؛ فائل)

کولمبیا میں دائیں بازو کے صدارتی امیدوار ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا کی انتخابی مہم کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب انکی ٹیم کے دو کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ صدارتی انتخابات سے صرف دو ہفتے قبل پیش آیا۔

پارٹی ڈیفینڈرز آف دی ہوم لینڈ کے مطابق مقتول کارکن روزرز موریسیو ڈیویہ اور فیبیان کارڈونا کو میٹا کے علاقے کوباررال کے ایک دیہی مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چار مسلح افراد موٹرسائیکلوں پر آئے اور انہیں روک کر فائرنگ کر دی۔

ڈیویہ جو ماضی میں کوباررال کے میئر بھی رہ چکے ہیں امیدوار کی مقامی مہم کی نگرانی کر رہے تھے جبکہ کارڈونا انتخابی سرگرمیوں اور انتظامی امور میں مدد فراہم کر رہے تھے۔ دونوں افراد ویلیاؤسینسیو سے موٹرسائیکل پر واپس آ رہے تھے اور ان کے پاس انتخابی مواد موجود تھا۔

صدارتی امیدوار ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے ایک ویڈیو بیان میں اس واقعے کو بے رحمانہ اور بزدلانہ قتل قرار دیا تاہم حکام نے ابھی تک کسی مسلح گروہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جبکہ امیدوار نے بغیر ثبوت کے اس حملے کا الزام سابق باغی گروہ ایف اے آر سی کے ایک دھڑے پر عائد کیا ہے۔

ڈی لا ایسپریلا اس وقت رائے عامہ کے جائزوں میں بائیں بازو کے امیدوار ایوان سیپیڈا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ انتخابی مہم میں شدت پسند گروہوں، جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن میں باغی کیمپوں پر بمباری اور کوکا کی فصلوں کے خلاف فضائی اسپرے دوبارہ شروع کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف ایک نشانہ باز کے ذریعے قتل کی سازش تیار کی جا رہی ہے جس میں حکومتی انٹیلیجنس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کولمبیا میں ووٹرز موجودہ صدر گستاوو پیٹرو کے جانشین کا انتخاب کریں گے۔اگر کسی امیدوار کو پہلے مرحلے میں 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ ملے تو 21 جون کو دوسرے مرحلے میں فیصلہ کن مقابلہ ہوگا۔

Related Posts