ایم سی سی (ایکسپورٹس) کا پورٹ قاسم پر چھاپہ، 36 کلو سے زائد ہیروئن برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم سی سی (ایکسپورٹس) کا پورٹ قاسم پر چھاپہ، 36 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکرلی گئی
ایم سی سی (ایکسپورٹس) کا پورٹ قاسم پر چھاپہ، 36 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکرلی گئی

کراچی: کسٹمز ایم سی سی(ایکسپورٹس) نے پورٹ قاسم پر چھاپہ مار کر کینیڈا جانیوالے مال سے 36کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی،ضبط کی گئی ہیروئن کی مالیت 361 ملین روپے ہے

کسٹمز حکام کے مطابق چمڑے کی مصنوعات کا جب معائنہ کیا گیا تو چار سو کارٹنز میں سے 58کارٹنز میں ہیروئن نکلی جس کا وزن 36.2کلوگرام پایا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی کی ایف آئی آر اسپیشل کورٹ ٹو کنٹرول آف نارکوٹکس کراچی میں درج کرادی گئی ہے،جبکہ پانچ ملزمان میں سے چار کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک اہم ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم سیالکوٹ روانہ ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی مالیت بین الااقوامی مارکیٹ میں 361ملین روپے ہے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بھتہ خوری پھر شروع، شہری کو بوری میں بند کرنے کی دھمکی مل گئی

Related Posts