کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ شیخ کو اچانک تبدیل کر دیا گیا، سابق ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی فنانس خالدمحمود شیخ کو فوری طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایم ڈی تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جا ری ہو گیا۔
حکومت سندھ کے محکمہ سروسز،جرنل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینشنن نے 15 جولائی کی شام لیٹر نمبرNO.SOI(SGA&CD)-3/03/2014 جاری کردیا ہے، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ محکمہ مالیات کو فوری طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا چارج سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے،جبکہ اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا ایڈیشنل چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








