کراچی: صوبہ سندھ میں خسرہ اور روبیلا کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جن کے باعث رواں برس 45 بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خسرے سے بچوں کے چہرے اور جسم پر سرخ دانے نمودار ہوجاتے ہیں، بچوں کو تیز بخار اور نمونیا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ میں انسداد خسرہ و روبیلا مہم کا آغاز کردیا
ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم شروع
پریس کلب میں سیمینار کے دوران خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر آگہی دی گئی۔ ماہرینِ طب کا کہنا تھا کہ سندھ میں خسرے سے بچاؤ کی مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔
آج سے 4 روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے این جے وی اسکول میں بچی کو ویکسین لگا کر خسرہ روبیلا سے بچا ؤکی مہم کا آغاز کردیا۔سندھ بھر میں خسرہ روبیلا سے بچا کی قومی مہم بھی شروع ہوگئی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے این جے وی اسکول میں 15 نومبر کو بچی کو ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا۔مہم محکمہ صحت سندھ، یونیسیف اور ای او سی سندھ کے تعاون سے شروع کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








