زہر دینے کا الزام، بشریٰ بی بی کی حالت کیسی، میڈیکل رپورٹ میں کیا آیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Medical report debunks allegations by Bushra Bibi for poisoning
PHOTO: ONLINE

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی جانب سے جاری کی گئی میڈیکل رپورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل میں زہر دینے کے الزامات کو غلط ثابت کر دیا۔

چار سینئر لیڈی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں بشریٰ بی بی کو ٹھیک قرار دیا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے تقریباً ڈھائی ماہ قبل کھانا کھانے کے بعد طبیعت بگڑنے کی شکایت کی تھی۔ انہیں پیٹ میں جلن، ہونٹوں میں سوجن، آنکھوں میں مسلسل پانی اور خشک جلد کی شکایت تھی۔

ابتدائی تکلیف کے باوجود اطلاع دی گئی تمام علامات جلد ختم ہو گئی تھیں تاہم بعد میں وہ کچھ ہفتوں تک پیٹ اور منہ میں تکلیف کے علاوہ کان بند ہونے اور وزن میں کمی کا تجربہ کرتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کے دل کی دھڑکن، نبض، بلڈ پریشر اور وزن سمیت اہم علامات میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں پائی گئیں۔

بنی گالہ سب جیل میں چار سینئر خواتین ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا۔ ان کی رپورٹ کے مطابق طبی معائنے میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی جس کے بارے میں بشریٰ بی بی نے شکایت کی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں اگلے 14 دنوں کے لیے کچھ دوائیں تجویز کی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ نہیں کیا گیا کیونکہ انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی۔

میڈیکل ٹیم کے نتائج سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے بعض ارکان کی جانب سے سلو پوائزننگ کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

Related Posts