میرا نے سوشل میڈیا پر حمد باری تعالیٰ پیش کی، مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

Meera facing financial issues due to coronavirus

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر مشکل کی اس گھڑی سے نجات کیلئے دعا کرانے کے ساتھ حمد باری تعالیٰ پیش کی۔میرا کے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی اس نیک کوشش پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ادکارہ کی جانب سے معروف نعت خواں جنید جمشید مرحوم کی حمد ”میرا دل بدل دے“ پڑھی گئی، اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں اور پرستاروں کے ساتھ اپنی آواز میں پیش کی گئی حمد باری تعالیٰ شیئر کی۔

اداکارہ میرا کی جانب سے حمد پڑھنے کی کوشش کی کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی کوشش کو سراہا گیا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں “گدھے” کو میٹرک پاس کرتے ہی وزیراعلیٰ بنادیا جائیگا، وینا ملک

Related Posts