کراچی:پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ امریکا کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں پاگل خانے میں داخل ہوں۔
میرا نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے اپنے گھر میں ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میرے مخالف میری فلم باجی کی کامیابی اور اس میں میری زبردست پذیرائی سے پاگل ہو گئے ہیں۔
میرے ناقدین کو میری کامیابی برداشت نہیں رہی ہے مجھے ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔مجھے شوبز انڈسٹری میں میرے مخالف مجھے کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔
میرا کا کہنا تھاکہ میں نے ایک نجی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کا معاہدہ کیا تھا،مگر مخالفین نے سازشیں کر کے اس سے مجھے باہر کرادیا، میں سازشوں سے گبھرانے والی نہیں ہوں میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مخالفین کو شکست دوں گی۔