سچ کی جیت ہوئی، میراکل بھی میری تھی آج بھی میری ہے، عتیق الرحمان عدالتی فیصلے پر مسرور

تازہ ترین

تازہ ترین

Meera’s husband says ‘truth has won over’ as he wins case against the actress

اداکارہ میرا کے شوہر عتیق الرحمان نے عدالتی فیصلے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں سچ کی جیت ہوئی، میراکل بھی میری تھی آج بھی میری ہے۔

اداکارہ میرا کے شوہر عتیق الرحمان عدالت میں مقدمہ جیتنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ، اپنے پیغام میں انہوں نے بھرپور خوشی کااظہار کیا۔

31 جنوری 2022 کولاہور کی مقامی عدالت نے تکذیب نکاح سے متعلق اداکارہ میرا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔

لاہور کی سیشن کورٹ سے قبل فیملی کورٹ نے بھی 2018 میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا، جس کے خلاف اداکارہ نے اپیل دائر کی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ شفقت بیگم کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہواجس میں ان کا کہنا تھاکہ ’عدالت نے عتیق الرحمٰن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا ہے اور میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں:عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اْنہوں نے کہا کہ ’میں عتیق الرحمٰن سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دلہنیا میرا کو رخصت کرکے لے جائیں۔

میرا کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ’شریعت کے قانون کے مطابق جو نان نفقہ بنتا ہے، وہ عتیق الرحمٰن ادا کریں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں عتیق الرحمٰن اور میرا کی صلح کروانے کے حق میں ہوں۔

Related Posts