2019 کی مشہور فلم ’کیپٹن مارول‘ کی سیکوئل ’دی مارول‘ کا ٹریلیز ہوگیا، جس میں ایمان ویلانی، بری لارسن اور لاشانہ لنچ سُپر ہیرو کا کردار ادا کرینگی۔
فلم 2019 کی ’کیپٹن مارول‘ کا سیکوئل ہے۔ فلم میں بری لارسن جو کیپٹن مارول ہیں، وانڈا ویژن سے ایم سی یو کی اسٹار لاشانہ لنچ اور مارول کی اسٹار ایمان ویلانی کے ہمراہ سُپر ہیرو کے کردار میں نظر آئینگی۔
Teaming up changes e̶v̶e̶r̶y̶t̶h̶i̶n̶g̶ everyone.
Captain Marvel returns in Marvel Studios’ #TheMarvels, only in theaters November 10. pic.twitter.com/IP7gjKm2la
— Captain Marvel (@captainmarvel) April 11, 2023
فلم میں مس مارول کو اپنی شناخت کو دوبارہ حاصل کرتے اور سپریم انٹیلی جنس سے بدلہ لیتے دیکھا جائے گا۔
فلم میں ساگر شیخ، زینوبیا شراف اور موہن کپور کمالا کے خاندان کے طور پر دوبارہ نظر آئینگے۔
فلم میں جنوبی کوریا کے اداکار پارک سیو جون بھی اداکاری کریں گے۔ ‘دی مارولز’ جو اس سال جولائی میں ریلیز ہونے والی تھی اب 10 نومبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








