پاکستانی نوجوان کے ہمراہ بائی روڈ ورلڈ ٹور پر جائیں ،مگر کیسے؟جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی نوجوان کے ہمراہ بائی روڈ ورلڈ ٹورکریں،مگر کیسے؟جانئے

ہمارے ملک میں ایسے افراد کی کمی نہیں جنہیں گھومنے پھرنے کا شوق نہ ہو، جبکہ بعض افراد تو ورلڈ ٹور کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اگر بات ہو بائی روڈ ورلڈ ٹور کی تو آج ہم آپ کی ملاقات ایسے نوجوان سے کروا رہے ہیں جو بائی روڈ ورلڈ ٹور کرواتے ہیں، پاکستانی نوجوان اویس سے جب ہم نے اس حوالے سے بات کی کہ آپ لوگوں کو بائی روڈ کیسے ورلڈ ٹور کروائیں گے تو انہوں نے اس حوالے سے ایم ایم نیوز کو تفصیلات بتائیں جو قارئین کی نظر کررہے ہیں۔

اویس کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ میں نے دنیا گھومی ہے، مجھے گھومنے کا بہت شوق ہے، تو میں نے سوچا اکیلے کیوں گھوما جائے؟ ساتھ میں لوگوں کو بھی گھمایا جائے، جنوری میں اسے میں نے اس حوالے سے سوچا تھا، میں نے پہلا ٹرپ جون کے مہینے میں کیا، پھر اس کے بعد میں نے دوسرا ٹرپ اکتوبر کے مہینے میں کیا اور اب یہ میرا تیسرا ٹرپ تھا جو میں نے دسمبر میں کیا۔

اویس نے بتایا کہ جب میں پہلی بار گیا تو لوگوں نے کہا کہ یہ شخص پاگل بنا رہا ہے، جائے گا کیسے؟ مگر میں نے ٹرپ کرکے دکھا یا، فیملیز بھی میرے ساتھ گئی ہیں اور خواتین بھی گئی ہیں، اور جن لوگوں کو میں لے کر گیا ہوں وہ میرے جاننے والے نہیں تھے،اُن لوگوں نے صرف فیس بک پر میرا اشتہار دیکھااور انہوں نے مجھ سے رابطہ کیااور وہ جانے کے لئے راضی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اُس وقت میرا آفس بھی نہیں تھااور میرے پاس اتنی انویسٹمنٹ بھی نہیں تھی، تو اُن لوگوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور آن لائن انہوں نے مجھے پیسے بھی بھیج دیئے۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹور پر اپنے ساتھ نئی کار لے کر جاؤں، کیونکہ لمبا سفر ہے، راستے میں کوئی خرابی نہ ہوجائے، جب آپ بائی ایئر جاتے ہیں توتھوڑا بہت گھوم کر آجاتے ہیں، جب آپ بائی روڈ جاتے ہیں تو پورا ملک گھوم لیتے ہیں، میں جو ورلڈ ٹور کرا رہا ہوں وہ ایک ماہ میں مکمل ہوتا ہے، اس میں 14دن ہمارے ایران میں ہوتے ہیں اور 15دن ترکی میں ہوتے ہیں اور جانے کا پلان میں نے ایسے بنایا ہے کہ ایک طرف سے داخل ہوتے ہیں اور پورا گول چکر لگا کر دوسری جانب سے باہر آجاتے ہیں۔

ہم جن مقامات پر جاتے ہیں، ان میں مذہبی مقامات بھی شامل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ قدرتی لحاظ سے خوبصورت جگہیں شامل ہوتی ہیں، سمندر، نہریں، آبشاریں اس کے علاوہ بہت سی جگہیں شامل ہیں۔

اویس نے بتایا کہ میرے پیکج پر آنے والے اخراجات 2250 ڈالرہیں، میں نے اپنے فروری والے وزٹ کے لئے پیسے نہیں بڑھائے جبکہ ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ ورلڈ ٹور کے لئے میرے پاس 5لوگ تو ہوچکے ہیں، مجھے بہت زیادہ لوگوں کو نہیں لے کر جانا اگر 15افراد بھی ہوجائیں تو کافی ہیں، انشاء اللہ ورلڈ ٹور پر عید کے چوتھے روز روانہ ہوجائیں گے۔

Related Posts