اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے۔
با خبر ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے، جس طرح سوچا جارہا تھا کہ وہ ڈیلیور کریں گے، جو توقعات ان سے وابستہ کی گئیں تھی وہ اس معیار پر پورا نہیں اترے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اور کسی بھی وقت اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔