پشاور: جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کے بعد رپوش پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور شرپسند مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کے لئے خفیہ اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں 9 اور 10 مئی کو پشاور اور دیگر مقامات پر قومی املاک کو جلانے اور توڑ پھوڑ میں رپوش شرپسند مظاہرین اور تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور دیگر عہدیداروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے لیے سکیورٹی اداروں اور پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیوں کے احکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں رپوش پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کارروائی کی منظوری بھی لی جائے گی۔
16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم
پرتشدد مظاہرین اور پی ٹی آئی قیادت 10 مئی کے بعد سے روپوش ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چھاپوں کے لیے پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیمیں بنائی جائیں گی، جلاؤ گھیراؤ کے احکامات دینے والے سابق اراکین اسمبلی و مقامی قائدین کا کھوج لگا کر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








