اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس خیبر پختونخوا میں طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی روز رویتِ ہلال کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وزارتِ مذہبی امور نے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کیا جبکہ محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی چاند 22مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔
غیر معیاری خشک میوؤں کی خریداری سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو 29 شعبان المعظم کے روز نظر آنے کا قوی امکان ہے جبکہ چاند کی پیدائش 21 مارچ کو منگل کی رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ایک ہی روز منعقد کیے جائیں گے۔ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور آفتاب درانی کو توقع ہے کہ رمضان کا چاند رواں برس متفقہ ہوگا۔
دوسری جانب عالمی فلکیاتی مرکز کے بیان کے مطابق 21 مارچ یعنی منگل کی شام کو رویتِ ہلال کی تحقیقات کرنے والے ممالک میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں کیونکہ 21مارچ کو چاند سورج کے غروب سے قبل ہی غروب ہو جائے گا۔
عالمی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد شوکت عودہ نے کہا کہ چاند کے سورج سے قبل ہی غروب ہونے کے باعث شعبان کے مہینے کے 30 روز مکمل ہوجائیں گے۔ رمضان المبارک کا آغاز 23مارچ کو ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








