کراچی:کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ حکومت کے سرکاری افسر اور وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کراچی میں انتقال کرگئے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق مہدی شاہ تین ہفتے سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مہدی شاہ عراق سے واپسی پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ وہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل وی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی بھی رہے۔
واضح رہے کی مہدی شاہ کے متاثر ہونے کی خبر کی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ابتدا میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کوئی پھوپی زاد بھائی نہیں ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ان کے بہنوئی مہدی شاہ ہیں۔