شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ مہوش حیات نے مس مارول کے پریمیئر میں شرکت کی، جہاں پر اپنے لباس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
حال ہی میں مس مارول کا پریمیئر تین جون کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا، جس میں ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ پاکستانی نژاد ایمان ولانی سمیت پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے بھی شرکت کی۔
پریمیئر میں ’مس مارول‘ کو دوسری کاسٹ اور دیگر تین ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی جب کہ اس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی شرکت کی جس نے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔
کیا ایمبر ہرڈ مقدمے کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانہ دے سکیں گی؟
مہوش حیات کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کررہی ہے، اکثریت کا خیال ہے کہ انھیں مغربی لباس زیب تن نہیں کرنا چاہیے تھا جبکہ کچھ نے کہا کہ پاکستانی فنکار ہر طرح سے بالی ووڈ کی نقل کرتے ہیں چاہے وہ لباس ہو یا فلم کی کہانی، آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








