پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے سابق افسر عادل راجہ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مہوش حیات نے لکھا کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنی دو منٹ کی شہرت کا لطف لے رہے ہوں گے، صرف اس لیے کہ میں اداکارہ ہوں، میرا نام یوں نہیں گھسیٹا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور کسی ایسے شخص کے بارے میں جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے بے بنیاد جھوٹ پھیلانے پر آپ پر لعنت ہو۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس گٹر جرنلزم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
ہنی ٹریپ کا الزام، سجل علی کا ردِعمل بھی سامنے آگیا
اداکارہ نے مزید کہا کہ اب یہ سلسلہ رکنا چاہیے اور فوری طور پر رکنا چاہیے، وہ کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
واضح رہے کہ عادل راجہ نے پاکستانی 4 پاکستانی اداکاراؤں پر بڑے الزامات عائد کئے ہیں، عادل راجہ نے بظاہرتواداکاراؤں کے نام نہیں لیے۔ مگر ناموں کی نشاندہی کردی ہے۔
عادل راجہ نے اپنے وی لاگ میں ماہرہ خان، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے ان اداکاراؤں پرسنگین نوعیت کے الزامات لگائے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








