مہوش حیات کی سنجے دت کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انسٹاگرام

مہوش حیات اور بھارتی سپر اسٹار سنجے دت کی ایک ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مہوش نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

مہوش حیات اور سنجے دت کی تصویر دیکھ کر شائقین نے دونوں کے کسی ممکنہ پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کی چہ می گوئیاں شروع کر دی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کسی پراجیکٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، مگر یہ تصویر شائقین کی امیدوں کو بڑھا رہی ہے۔

دوسری طرف مہوش حیات سے قبل بھارتی اداکارہ کریتی سینن اور پاکستانی ماڈل و اداکارہ عروہ حسین نے دبئی میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

عروہ نے نیو ایئر کی شام پر سبز سیکوئن والی گاؤن پہن کر شائقین کو متاثر کیا، جبکہ کریتی اور عروہ کی مشترکہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر خاصی دھوم مچائی۔

Related Posts