بھارتی مظالم سہنے والے مظلوم کشمیریوں کو مہوش حیات کا سلام

تازہ ترین

تازہ ترین

مہوش حیات اپنی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار، مداحوں کی رائے طلب کرلی
مہوش حیات اپنی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار، مداحوں کی رائے طلب کرلی

کراچی :پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے بھارتی فوج کے مظالم برداشت کرنے والے کشمیری عوام کو سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے مظلوم کشمیریوں کو ترک کردیا ہے لیکن میں ظلم کے خلاف جدوجہد پر کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں اورکشمیر میں ہونیوالے مظالم پر ہمیشہ اٹھاتی رہوں گی۔

اس سے قبل مہوش حیات نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک پوسٹ میں  بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیا تھا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مجھ پر لگائے جانیوالے بے بنیاد الزامات سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات، انجلینا جولی کے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ایک اور ٹویٹ میں مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر بالی ووڈ کی منافقت افسوسناک ہے، میں کشمیر میں مظالم کو اجاگر کرتی رہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلی بار اگر بھارتی میڈیا میرا نام کسی کے ساتھ جوڑنا چاہے تو میں کیا میں لیونارڈو کا نام تجویز کر سکتی ہوں؟۔

Related Posts