مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہو گی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔

نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہو جائیں گے۔

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے

یہ تمام افراد لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے۔

باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ یو اے ای لے جانے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل ٹی ٹونٹی کا دوسرا مرحلہ بدھ سے لاہور میں شروع ہوگا

Related Posts