ذہنی صحت بھی جسمانی صحت کی طرح ہی اہم ہے، شہزاد ملک

تازہ ترین

تازہ ترین

Mental health is just as important as physical health: Shahzad Malik

اپنی کتاب dare to be youسے دنیا بھر کے لوگوں کو ذہنی صحت کی طرف متوجہ کرنے والے شہزاد ملک کی کتاب نے لوگوں پر ایک گہرا اثر چھوڑا،کاروباری شخصیت ہونے کے باوجود ان کے اینکر بننے اور اب تک کی کامیابیوں کے حوالے سے ایم ایم نیوز نے شہزاد ملک سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔

ایم ایم نیوز: براہ کرم اپنے پس منظر کے بارے میں بتائیں۔

شہزاد ملک: میں نے بینٹلے یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد خاندانی روایت کے مطابق کاروبار میں حصہ لینا شروع کردیاتاہم کنٹرول سنبھالنے کے بعد میں نے پروڈکٹ لائن کو نئے سرے سے تیار کیا اور پاکستان میں روایات سے ہٹ کر اپنے برانڈ کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نئی شکل دی۔میں گروپ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر وابستہ ہوں اور فی الحال ماسٹر ونڈ انرجی لمیٹڈ کامنیجنگ ڈائریکٹر ہوں۔ میں میوزک کا بھی شوق رکھتا ہوں اور اپنے آس پاس کی دنیا کی لطافتوں سے بھی محظوظ ہوتا ہوں۔

ایم ایم نیوز: کیا آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان اپنی مدد آپ کا کلیہ قبول کرنے کیلئے تیار ہے؟

شہزاد ملک: بالکل! اس کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے۔ ہم بطور فرد منفی اوربرے تجربات اور ان کے بارے میں افواہوں پر توجہ دیتے ہیں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ سوچ بچار کرتے ہیں لیکن ہم بہت ایسے پاکستانیوں کو بھی دیکھتے ہیں جو دوسروں کی مدد کے لئے اپنا راستہ چھوڑ دیتے ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جو ہمیں اجتماعی طور پر دنیا کی ایک مہمان نواز قوم بننے کا موقع دیتے ہیں۔

خود کی مدد میں وہی اصول شامل ہیں جیسے کسی اور کی مدد کرنا۔ یہ صرف اپنے اندر کی طرف مرکوز ہے اور خود ترقی کے عمل کے ذریعے ہم درحقیقت اپنے آپ کو بنانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بنانے میں لگے رہتے ہیں۔

ایم ایم نیوز: دماغی صحت سے متعلق آگاہی ایک تیزی سے ابھرنے والا موضوع ہے ، کیاآپ کو لگتا ہے کہ آپکی کتاب پڑھنے والوں کی مدد کریگی ؟

شہزاد ملک: جب میں  لکھ رہا تھا تو میں اس حقیقت سے بخوبی واقف تھا کہ کتاب کو پڑھنے والوں کو ایسا محسوس ہونا چاہیےکہ جیسے عام بات چیت ہورہی ہو اور اس طرح کتاب زیادہ دوستانہ گفتگو کی طرح لکھی گئی ہے۔کتاب کا عنوان بیشک بھاری ہے لیکن تحریر بہت سادہ اور عام فہم ہے ، آپ اس وقت زندگی کے کسی بھی مقام پر ہیں ایک بار آپ اس کتاب کو پڑھ کر اپنی ذات کی تکمیل کی طرف پہلا قدم بڑھا سکتے ہیں۔

ایم ایم نیوز: آپ پاکستان میں دماغی صحت اور علاج کے بارے میں شکوک وشبہات کو کیسے دور کرسکتے ہیں؟

شہزاد ملک: مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ آخر دماغی صحت کو بدنما داغ کیوں سمجھا جاتا ہے ، ذہنی صحت جسمانی صحت کی طرح ہی اہم ہے اور دونوں مل کر انسان کو مکمل بناتے ہیں۔ میری امید یہ ہوگی کہ لوگ اس کتاب کو پڑھیں اور غور کریں کہ اس کتاب کا مقصد کیا ہے، اس کتاب سے آپکو واضح ہوجائے گا کہ ہر شخص کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آنا مکمل طور پر فطری عمل ہے اور یہ کہ ہم سب میں دوبارہ اٹھنے کی صلاحیت موجودہے۔

ایم ایم نیوز: اگر ہم اپنے قارئین کیلئے آپکی کتاب سے 3 اہم چیزیں بیان کریں تو وہ کیا ہونگی؟

شہزاد ملک:  کتاب سے صرف تین اہم چیزوں کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اس میں متعدد موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے لیکن اگر مجھے کرنا پڑا تو میں شاید یہ کہوں گا،خاص طور پر خود پربھروسہ کرنا ، شکرگزار ہونا اور معاف کرنا ۔

ایم ایم نیوز:آپ کی پہلی انگریزی کتاب اسی موضوع پرقاسم علی شاہ کی اردو تحریروں سے کس طرح مختلف ہے؟

شہزاد ملک: قاسم علی شاہ کی تحریروں نے متعدد لوگوں کو متاثر کیا اور ان کی مدد کی ۔ میرے خیال میں قاسم علی شاہ اورمیری کتاب کا موازنہ کرنا ناانصافی ہوگی کیونکہ اس طرح کی ہر کوشش کا مقصد انسانوں کی بھلائی اور ا ن کومایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے مدد کرنا ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ اس کتاب سے کتنی کامیابی کی امید کرتے ہیں؟

شہزاد ملک: میری واحد امید ہے کہ اس سے قارئین کی مدد ہو اوریہ کہ جو بھی شخص کتاب پڑھتاہے وہ خودکی ترقی کے سفر میں پہلا قدم اٹھاتا ہے اور یہ کہ وہ اپنے جذبات اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرسکتا ہے۔

ایم ایم نیوز:پاکستان میں کسی مصنف کو کتاب شائع کرنے کیلئے کن مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے؟

شہزاد ملک: پاکستان میں اب بہت سارے پبلشنگ ہاؤس چل رہے ہیں تاہم یہ معاملہ چند سال قبل نہیں تھااور اب انٹرنیٹ نے ہم سب کے لئے اپنے خیالات بیان کرنے اور اپنے خیالات اور نظریات کو وہاں شائع کرنے سمیت بہت آسان بنا دیا ہے۔

ایم ایم نیوز: شہزاد ملک آگے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

شہزاد ملک: میں نے پاکستان میں کام کرنے اور تبدیلی کی راہ تیار کرنے کے حوالے سے واشنگٹن میں ہونے والی حالیہ تحریک میں حصہ لیا ،مجھے یہ کام کرنے میں خوشی ہوتی ہے۔ لوگ مجھ سے ایک اور کتاب لکھنے کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں لیکن ابھی میں ڈیر ٹوبی یو کے اردو ورژن پر کام کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

ایم ایم نیوز: ہمارے قارئین کے لئے کوئی اہم مشورے؟

شہزاد ملک: آپ کسی بھی شک و شبہ کی وجہ سے کبھی بھی خود پر یقین کرنا مت چھوڑیں، آپ خود پر اعتماد کریں اورکبھی ہمت نہ ہاریں!

Related Posts