میٹ گالا 2023 جس کا شمار فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے میلے میں ہوتا ہے، جہاں ہالی و بالی وڈ اداکارائیں نت نئے اور منفرد آؤٹ فٹ کے ساتھ جلوے بکھیر رہی ہیں۔
میٹ گالا 2023 کا انعقاد نیو یارک میں کیا گیا، جہاں دیگر اداکاراؤں کی طرح ہالی وڈ و بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ خوبصورت اور اسٹائلش بلیک اینڈ وائٹ لباس کے ساتھ شریک ہوکر ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
پریانکا نے اس تقریب کیلئے سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج سے تیار کیا گیا گاؤن منتخب کیا، جس میں وہ انتہائی حسین لگ رہی تھیں، ساتھ ہی ان کے گلے میں جگمگاتا ڈائمنڈ کا نیکلس بھی نمایاں تھا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پریانکا کی جانب سے اس نیکلس کی تصویر بھی شیئر کی گئی، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اب اس قیمتی نیکلس کی تفصیلات بتائی گئی ہیں، جس کے مطابق پریانکا کے میٹ گالا میں پہنے گئے نیکلس کی قیمت204 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کا نیکلس مقبول اطالوی کمپنی بلگاری کاتیار کردہ ہے جسے 11.6 قیراط ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:تصویری تجزیہ، میٹ گالا 2023 کے 10 مایوس کُن ملبوسات
مزید بتایا گیا کہ پریانکا کے نیکلس کو میٹ گالا تقریب کے بعد نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اپنے خوبصورت نیکلس کے باعث ہر کسی کی توجہ کا مہور بنی رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








