میٹا انتظامیہ کا فیس بک کی سنگین غلطی درست کرنے کا عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

میٹا پلیٹ فارم نے اعتراف کیا ہے کہ فیس بک فیڈ میں بہت زیادہ اسپام پوسٹس موجود ہوتی ہیں، اس خامی کو ختم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارم نے فیس بک فیڈ میں ہمیشہ ایسی پوسٹس موجود نہیں ہوتیں جن سے آپ لطف اندوز ہوسکیں تاہم اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

فیس بک فیڈ میں بہت زیادہ اسپام پوسٹس موجود ہوتی ہیں مگر اب ایسا کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

میٹا نے بتایا کہ ایسے صارفین کی پوسٹس کی رسائی محدود کی جائیں گی جو دھیان بھٹکا نے والے کیپشنز کو استعمال کرتے ہیں یا ان کی پوسٹ کے کیپشن کا مواد سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ہے۔

میٹا کے مطابق صارفین کا دھیان بھٹکانے والے صارفین کے اکاؤنٹس کو فیس بک سے آمدنی کے لیے بھی اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسے صارفین کا درجہ بڑھائے گی جو ہمیشہ اوریجنل مواد شیئر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی فیس بک انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Related Posts